جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے کرشنا وادی سیکٹر میں پاکستانی فوج کی طرف
سے دو ہندوستانی فوجیوں کی لاشوں کو سے مسخ کئے جانے سے قومی سطح پر غم و
غصہ کی لہر کے درمیان وزیر خزانہ اور وزیر دفاع ارون جیٹلی نے آج یہاں وزیر
اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔حکام کا کہنا ہے کہ کچھ مالی معاملات کے تعلق سے دونوں رہنماؤں کی یہ
ملاقات پہلے سے ہی طے شدہ تھی لیکن
ایسا سمجھا جاتا ہے کہ مسٹر جیٹلی نے
وزیر اعظم کو کنٹرول لائن پر تازہ واقعات سے مطلع کیا ہے۔فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ پاکستان نے کل بغیر اشتعال کے کارروائی کرتے
ہوئے کرشنا وادی سیکٹر میں کنٹرول لائن پر راکٹ اور مارٹر سے فائرنگ کی اور
پاکستانی فوج کی بارڈر ایکشن ٹیم نے سرحد پر گشت کرنے والے ہندوستانی
جوانوں پر حملہ کیا اور ان کی لاشوں کو مسخ کر دیا۔